"وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ"
(الاسراء: 82)
"اور ہم قرآن میں وہ چیز نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لیے شفا اور رحمت ہے"


اللہ تعالی کی قدرت اور حکمت ہر لحاظ سے کامل ہے
اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم ﷺ کو وحی کے ذریعے مفید اور مضراشیاء کا علم دیا ہے
"مَا أَنْزَلَ اللَّهُ دَاءً إِلاَّ أَنْزَلَ لَهُ شِفَاءً"
(بخاری: 5678)
"اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا بھی نازل نہ کی ہو "



اخلاط اور مزاج
طب یونانی اور طب نبوی ﷺ میں انسانی صحت اور بیماری کی بنیاد "مزاج" اور "اخلاط" کو قرار دیا گیا ہے
بیماری کسی بھی خلط کی کمی پیشی کا نام ہے ، جس خلط کا اجتماع ہو اسے تفریق کر دیا جائے، جس خلط کی کمی ہے اسے پورا کر دیا جائے ۔



























