اخلاط اربعہ طب یونانی کا بنیادی ستون ہیں۔ ان کی تفہیم کے بغیر نہ مزاج سمجھ آ سکتا ہے، نہ دوا کا اثر، نہ غذا کی تاثیر اور نہ بیماری کا علاج۔
ایک کامیاب حکیم وہی ہے جو اخلاط کی توازن کو پہچانے، اور انہیں درست رکھ کر علاج کرے۔
مزاج طب یونانی کا بنیادی جزوہے۔ ہر دوا، غذا، موسم، مرض اور فرد کا مزاج ہوتا ہے۔
یہی مزاج ہمیں بتاتا ہے کہ کس فرد کے لیے کیا مفید ہے اور کیا مضر۔
طب کا اصل ہنر مزاج کو پہچان کر اس کے مطابق علاج کرنا ہے — یہی حکمت ہے۔