قلب و عضلات کو قوت اور تحریک دینے والی غذائیں

ایسی غذائیں جو قلب و عضلات کو تقویت دیتی ہیں ان کو محرک قلب یا مقوی قلب و عضلات والی اغذیہ کہتے ہیں

نوٹ: یہ تمام معلومات تحقیق، مطالعہ، اور تجربات کی بنیاد پر صرف عمومی آگاہی اور رہنمائی کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔ یہ کسی بھی قسم کی حتمی طبی تشخیص یا علاج کا متبادل نہیں ہیں۔
اپنی صحت یا علاج سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے سے قبل، کسی مستند معالج یا ماہر طبیب سے ضرور مشورہ کریں۔
ویب سائٹ پر دی گئی معلومات پر عمل کرنے کی مکمل ذمہ داری صارف کی اپنی ہوگی۔ اس ویب سائٹ یا اس کے منتظمین کسی بھی قسم کے طبی، جسمانی یا ذہنی نتائج کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
جو مریض دوا تو کھاتا ہے مگر پرہیز نہیں کرتا اور موافق غذا نہیں کھاتا وہ اپنے مرض ک بڑھانے کا خود ذمہ دار ہوتا ہے
tib-e-nabwi-3
ابرار حسین خادم طب نبویﷺ

یابس بارد خشک سرد/سرد خشک غذائیں

  • طب میں یہ غذائیں سوداء بلغمی کہلاتی ہیں
  • مزاج خشک سرد/سرد خشک ہوتا ہے
  • قانون مفرد اعضاء میں عضلاتی اعصابی نمبر 2 کہلاتی ہیں
  • عضلات کی کیمیائی تحریک کو بڑھاتی ہیں
  • عام طور پر ذائقہ ترش ہوتا ہے
  • مولد سوداء، مسکن صفراء،محلل بلغم
  • قلب و عضلات میں کیمیائی تحریک پیدا کرتی ہیں۔ مولد سوداء ہیں یعنی سوداء کو پیدا بھی کرتی ہیں اور جسم میں جمع بھی کرتی ہیں تاکہ جسم میں جزو بدن بن سکے
  • محلل بلغم یعنی بلغم کو خارج کرتی ہیں اور اعصاب کو تحلیل میں لاتی ہیں
  • جگرو غدد کو تسکین میں لاتی ہیں

ناشتہ

دہی، دہی کی لسی،ترش لسی، دودھ پتی، چائے، ڈبل روٹی، بریانی، فروٹ چاٹ،دھی بھلیاں،سفید چنے،مربہ آملہ،مربہ ہرڑ،مربہ کروند

دوپہر اور رات کا کھانا

مچھلی،آلو مٹر،گوبھی، کچنار، مونگرے، بینگن، دال مونگ، لوبیا،سرخ لوبیا، سفید چنے، موٹھ دال، آلو والے سموسے، مکئی کی روٹی، باجرہ کی روٹی، جو کی روٹی،آلو چھولے، اچار ، ہر ترش چیز

سلاد

لیموں کا اچار، کچے سیب کی چٹنی،کانجی کی گاجریں بطور سلاد،کیوی کی چٹنی،کیری کی چٹنی، املی کی چٹنی، کیچپ، سرکہ والہ پیاز، مکس اچار سرکے والا

پھل

بیر، چکوترہ،جامن،فالسہ،سٹرابیری،ترش سیب،انناس،شریفہ،آلوچہ،سنگھاڑا،تازہ املی،ترش آلوبخارہ،ترش انار، اناردانہ،مونگ پھلی،انار پھلی،خشک ناریل، لوکاٹ، رس بھری، لیچی،کینو، مالٹے،فروٹر،چیری،زرشک، انجیر، ملوک سیاہ، مکئ ،سرخ شکرقندی، مربہ آملہ، ہرڑ،کروند

مصالحہ جات

انار دانہ، املی، آملہ، لیموں، پوست ترنج،آلوبخارہ،کیری،انار دانہ

مشروبات

شربت انجبار،فالسہ،جامن،املی،آلوبخارہ، کافی، برف گولہ گنڈا،لسی ترش،تمام ترش مشروبات، ٹھنڈا پانی، تمام قسم کے کاربونیٹد مشروبات جیسے مرنڈا، کوکا کولا

قہوہ

  1. چاۓ کی پتی ایک سے دو چٹکی
  2. انار دانہ تین سے پانچ چٹکیاں
  3. زرشک اعلی کوالٹی بیس دانے
  4. انار دانہ اور زرشک کی جگہ آدھے لیموں کا رس بھی استعمال کر سکتے ہیں

تین کپ پانی میں یہ اجزاء ڈال لیں اور ہلکی آنچ پر ڈھانپ کر پکائیں جب پانی ایک کپ رہ جائے تو چھان کر اگر شوگر نہ ہو توگڑ،شکر،شہد ملا کر گرم گرم نوش کریں ۔ صبح ،شام کھانے کے 20 منٹ بعد اور شدید مرض میں صبح،دوپہر،شام اور رات

یابس حار خشک گرم غذائیں

  • طب میں یہ غذائیں سوداء صفراوی کہلاتی ہیں
  • مزاج خشک گرم ہوتا ہے
  • قانون مفرد اعضاء میں عضلاتی غدی نمبر 3 کہلاتی ہیں
  • عضلات کی مشینی تحریک کو بڑھاتی ہیں
  • عام طور پر ذائقہ کڑوا ہوتا ہے
  • مولد سوداء، مسکن صفراء، محلل بلغم
  • قلب و عضلات میں مشینی تحریک پیدا کرتی ہیں۔ مولد سوداء ہیں یعنی سوداء کو پیدا بھی کرتی ہیں اور جسم سے خارج بھی کرتی ہیں
  • دماغ اور اعصاب میں تحلیل کرکے ان کی سوزش کو رفع کرتی ہیں
  • جگر و غدد میں تسکین پیدا کرتی ہیں اور ان میں حرارت عزیزی بھیج کر تقویت دیتی ہیں

ناشتہ

کشمش،اخروٹ،چلغوزہ،چھوہارے،منقیٰ،انجیر،آم کا اچار، مربہ ہرڑ، انڈے فارمی مرغی (فرائی،آملیٹ شملہ مرچ،پیاز ٹماٹر ڈال کر)،بونگ، پائے،سری پائے،حلیم، انڈے کا حلوہ، چنے کی دال کا حلوہ،نان چنے مصالحہ دار،چکڑ چنے مصالحہ دار،السی کی پنیاں چائے کے ساتھ،آلو یا گوبھی کا پراٹھا،انڈا پراٹھا

دوپہر اور رات کا کھانا

کالے چنے بھنے یا پکے ہوئے،دال چنا،مسور،دال مسور،شملہ مرچ،پالک گوشت،کریلہ گوشت،کچنار،چوہنگاں،میتھی،شامی کباب،سیخ کباب،کڑاہی گوشت،قیمہ بڑا،نمکو،پان،کنوار گندل کی سبزی،انڈا شامی برگر،زنگر برگر،فش برگر،اوجھڑی،گوشت (گائے،بھینس،برائلر،کبوتر)،پکوڑے،پھلی لوبیا،بیسن کی روٹی، بیسن کا حلوہ،سیاہ چنے،پالک،ساگ سرسوں (تمام غذائیں روغن زیتون یا سرسوں یا دیسی گھی میں بنا کر کھائیں)

سلاد

پیاز کٹی ہوئی اور اسکی چٹنی،کونجی کی چٹنی،کلونجی چورن،ہری مرچ کی چٹنی،ٹماٹرکی چٹنی،سرخ مرچ کی چٹنی،کیری کی مرچ والی چٹنی

پھل

ترش انگور،جاپانی پھل خوب پکا ہوا، چھوہارہ،تل سیاہ،ایواکاڈو،دیسی بیر خشک، کشمش،اخروٹ

مصالحہ جات

لونگ،دارچینی،کالا زیرہ،جائفل،جاوتری،سرخ مرچ،بادیان خطائی،زعفران

مشروبات

شربت کنوار گندل،یخنی کبوتر،شربت افسنتین،مصفی مشروبات،مشروبات مقوی القلب

قہوہ

  1. لونگ چار عدد
  2. بادیاں خطائی کا پھول دو عدد
  3. دار چینی دوٹکڑے
  4. عناب تین عدد
  5. جاوتری یا جائفل چنے کے برابر

تین کپ پانی میں یہ اجزاء ڈال لیں اور ہلکی آنچ پر ڈھانپ کر پکائیں جب پانی ایک کپ رہ جائے تو چھان کر اگر شوگر نہ ہو توگڑ،شکر،شہد ملا کر گرم گرم نوش کریں ۔ صبح ،شام کھانے کے 20 منٹ بعد اور شدید مرض میں صبح،دوپہر،شام اور رات