جگر و غدد کو قوت اور تحریک دینے والی غذائیں

ایسی غذائیں جو جگر کو تقویت دیتی ہیں ان کو محرک جگر یا مقوی جگر و غدد والی اغذیہ کہتے ہیں

نوٹ: یہ تمام معلومات تحقیق، مطالعہ، اور تجربات کی بنیاد پر صرف عمومی آگاہی اور رہنمائی کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔ یہ کسی بھی قسم کی حتمی طبی تشخیص یا علاج کا متبادل نہیں ہیں۔
اپنی صحت یا علاج سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے سے قبل، کسی مستند معالج یا ماہر طبیب سے ضرور مشورہ کریں۔
ویب سائٹ پر دی گئی معلومات پر عمل کرنے کی مکمل ذمہ داری صارف کی اپنی ہوگی۔ اس ویب سائٹ یا اس کے منتظمین کسی بھی قسم کے طبی، جسمانی یا ذہنی نتائج کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
جو مریض دوا تو کھاتا ہے مگر پرہیز نہیں کرتا اور موافق غذا نہیں کھاتا وہ اپنے مرض کو بڑھانے کا خود ذمہ دار ہوتا ہے
tib-e-nabwi-3
ابرار حسین خادم طب نبویﷺ

حار یابس گرم خشک غذائیں

  • طب میں یہ غذائیں صفراء سوداوی کہلاتی ہیں
  • مزاج گرم خشک ہوتا ہے
  • قانون مفرد اعضاء میں غدی عضلاتی نمبر 4 کہلاتی ہیں
  • غدد کی کیمیائی تحریک کو بڑھاتی ہیں
  • عام طور پر ذائقہ چرپراہ ہوتا ہے یعنی نہ تو کڑوا اور نہ نمکین جیسے ادرک لہسن وغیرہ
  • مولد صفراء، مسکن بلغم ، محلل سوداء
  • غدد و جگر میں کیمیائی تحریک پیدا کرتی ہیں۔ مولد صفراء ہیں یعنی صفراء کو پیدا بھی کرتی ہیں اور جسم میں جمع بھی کرتی ہیں تاکہ جسم میں جزو بدن بن سکے
  • محلل سوداء یعنی سوداء کو خارج کرتی ہیں اور عضلات کو تحلیل میں لاتی ہیں
  • اعصاب میں تسکین پیدا کرتی ہیں

ناشتہ

دیسی مرغی کے انڈے ، میٹھے انڈے ، فرائی انڈے، ابلے انڈے، آنڈے والے توش، مغز اخروٹ، خوبانی خشک ، مربہ آم، کھجور،مربہ ادر

دوپہر اور رات کا کھانا

ہر قسم کے پرندوں کا گوشت،گوشت دیسی مرغ، بکرا،چھترا،مرغابی،تیتر،بٹیر،کلیجی کی یخنی،سرسوں کا ساگ،تارہ میرا کا ساگ، باتھو، میتھی، لہسن اور سبز مرچ کا شوربہ، میتھرے،سہنانجنے کا اچار، انڈوں کا سالن

سلاد

ادرک +لہسن + پودینہ + سبز مرچ + نمک +ٹماٹر+ پیاز سب کو کوٹ کر چٹنی بنا کر کھائیں

پھل

کھجور ، میٹھے انگور، اخروٹ ، میٹھے آم ، پستہ ، خوبانی تازہ و خشک، کشمش، پپیتہ ، میٹھی سوگی

مصالحہ جات

سبز مرچ، لہسن، زیرہ سیاہ، میتھرے،قصوری میتھی، نمک ، تیز پات ، اجوائن، پودینہ

مشروبات

عرق پودینہ،عرق اجوائن،عرق کرفس

قہوہ

  1. اجوائن دیسی ایک چٹکی
  2. تیزپات ایک ٹکڑا
  3.  پودینہ دیسی تازہ دو ٹہنیاں یا پودینہ خشک جنگلی آدھی چھوٹی چمچ
  4. ادرک تازہ ایک چھوٹا ٹکڑا

تین کپ پانی میں یہ اجزاء ڈال لیں اور ہلکی آنچ پر ڈھانپ کر پکائیں جب پانی ایک کپ رہ جائے تو چھان کر اگر شوگر نہ ہو توگڑ،شکر،شہد ملا کر گرم گرم نوش کریں ۔ صبح ،شام کھانے کے 20 منٹ بعد اور شدید مرض میں صبح،دوپہر،شام اور رات

حار رطب گرم تر غذائیں

  • طب میں یہ غذائیں صفراء بلغمی کہلاتی ہیں
  • مزاج گرم تر ہوتا ہے جو کہ خون کا اپنا اصل مزاج ہے
  • قانون مفرد اعضاء میں غدی اعصابی نمبر 5 کہلاتی ہیں
  • غدد کی مشینی تحریک کو بڑھاتی ہیں
  • عام طور پر ذائقہ نمکین ہوتا ہے
  • مولد صفراء، مسکن بلغم ، محلل سوداء
  • غدد و جگر میں مشینی تحریک پیدا کرتی ہیں۔ مولد صفراء ہیں یعنی صفراء کو پیدا بھی کرتی ہیں اور جسم سے خارج بھی کرتی ہیں
  • محلل سوداء یعنی سوداء کو خارج کرتی ہیں اور عضلات کو تحلیل میں لاتی ہیں
  • اعصاب میں تسکین پیدا کرتی ہیں

ناشتہ

حلوہ بادام دیسی گھی والا،حلوہ ادرک دیسی گھی والا، دلیہ گندم ، بطخ کا انڈا، نمکین کھیر،دلیہ جو، بادام شہد والا، پراٹھا تلاہوا، میٹھا دیسی انڈا ( تمام چیزیں دیسی گھی یا روغن زیتون یا روغن بادام میں پکا کر استعمال کریں)

دوپہر اور رات کا کھانا

بھنڈی شوربہ والی، مونگرے دیسی گھی والے، دل مونگ دیسی گھی والی،گندم کی روٹی، دیسی گھی، شہد، روغن زیتون،خرگوش کا گوشت،بطخ کا گوشت،مرغابی کا گوشت،بکرا،دنبہ،دیسی مرغی،تیتر،بٹیر،اونٹ،کدو گوشت،ٹینڈے گوشت،گاجر گوشت،شلجم گوشت،چھوٹے سری پائے،سرخ مرچ والا مولی کا پراٹھا (تمام چیزیں کالی مرچ،زیرہ سفید اور دیسی گھی یا زیتون کے تیل میں پکائیں)

سلاد

شہد، مکھن،ملائی یا کیلے کی کریم میں کشمش،بادام،پستہ،اخروٹ موٹا موٹا کوٹ کر مکس کرکے کھائیں

پھل

خربوزہ میٹھا،پپیتہ میٹھا،آم میٹھا،انگور تازہ میٹھے،امرود میٹھا،انجیرتازہ میٹھی،کھجور بادام اور مکھن والی،خوبانی،سردا،گرما

مصالحہ جات

ادرک تازہ،کالی مرچ،نمک تمام اقسام،سفید زیرہ،مگاں (فلفل دراز)،ہلدی تازہ،ریوند کے تازہ پتے،سونٹھ،پودینہ خشک،

مشروبات

 بکری یا گائے کا دودھ گرما گرم (دیسی گھی یا روغن زیتون یاروغن بادام یا ہلدی یا شہد ڈال کر)، نیم گرم پانی شہد ڈال کر، آم کا ملک شیک،قلفہ کریم کا ملک شیک،بادام کا ملک شیک،کھجور کا ملک شیک،شربت ادرک،شربت دینار،عرق مکو، عرق کاسنی،عرق زیرہ،عرق چوعرقہ بڑوں والا

قہوہ

  1. سفوف سونٹھ آدھی چھوٹی چمچ
  2. پودینہ خشک ایک بڑا چمچ
  3. سونف ایک چھوٹا چمچ
  4. الائچی سبز تین عدد

تین کپ پانی میں یہ اجزاء ڈال لیں اور ہلکی آنچ پر ڈھانپ کر پکائیں جب پانی ایک کپ رہ جائے تو چھان کر اگر شوگر نہ ہو توگڑ،شکر،شہد ملا کر گرم گرم نوش کریں ۔ صبح ،شام کھانے کے 20 منٹ بعد اور شدید مرض میں صبح،دوپہر،شام اور رات