دماغ و اعصاب کو قوت اور تحریک دینے والی غذائیں
اپنی صحت یا علاج سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے سے قبل، کسی مستند معالج یا ماہر طبیب سے ضرور مشورہ کریں۔
ویب سائٹ پر دی گئی معلومات پر عمل کرنے کی مکمل ذمہ داری صارف کی اپنی ہوگی۔ اس ویب سائٹ یا اس کے منتظمین کسی بھی قسم کے طبی، جسمانی یا ذہنی نتائج کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

رطب بارد تر سرد/سرد تر غذائیں
- طب میں یہ غذائیں بلغم سوداوی کہلاتی ہیں
- مزاج تر سرد/ سرد تر ہوتا ہے
- قانون مفرد اعضاء میں اعصابی عضلاتی نمبر 1 کہلاتی ہیں
- اعصاب کی مشینی تحریک کو بڑھاتی ہیں
- عام طور پر ذائقہ پھیکا یا بےزائقہ ہوتا ہے
- مولد بلغم ، مسکن سوداء،محلل صفراء
- دماغ و اعصاب میں مشینی تحریک پیدا کرتی ہیں۔ مولد بلغم ہیں یعنی بلغم کو پیدا بھی کرتی ہیں اور جسم سے خارج بھی کرتی ہیں
- محلل صفراء یعنی صفراء کو خارج کرتی ہیں اور جگر و غدد کو تحلیل میں لاتی ہیں
- قلب و عضلات کو تسکین میں لاتی ہیں
ناشتہ
دودھ شکر والا یا بنا شکر کے، دلیہ جو،ساگودانہ کی کھیر،چاول کی سادہ کھیر،دودھ سوڈا،کھچڑی،ابلے چاول،کسٹرڈ،انڈے کی سفیدی،کھویا،دودھ والی یا سادہ سویاں،گلقند،اسپغول
دوپہر اور رات کا کھانا
کدو،ٹینڈے،ٹینڈیاں،گھیاتوری،بھنڈی توری،چقندر،اروی،بھیجا،چپن کدو،سلاد (کھیرا،ککڑی)،دھنیا،کلفے کا ساگ
سلاد
کھیرا،ککڑی،چقندر،دھنیا،کلفہ،کدو کا رائتہ،گاجرمولی کا رائتہ،کرفس کے پتے
پھل
کیلا،تربوز،ناشپاتی،سردا،گرما،آڑو،شکر قندی،آلوبخارہ میٹھا،پھٹ،میٹھے سفید انار،سفید امرود،تازہ ناریل
مصالحہ جات
دھنیا سبزوخشک،بڑی الائچی،روح کیوڑہ،عرق گلاب،ورق چاندی،شکر
مشروبات
بھینس کا دودھ،کچی لسی بغیر نمک والی،ستو،کیلے کا ملک شیک ، برف،شربت صندل،شربت بزوری،سفید سوڈا واٹر،گوند کتیرہ،تخم بالنگو،اسپغول کا چھلکا،بڑی الائچی کا شربت
قہوہ
- دھنیا خشک ایک چٹکی
- بڑی الائچی ایک عدد
- سرخ گلاب کے پھول کی پتیاں ایک چٹکی
تین کپ پانی میں یہ اجزاء ڈال لیں اور ہلکی آنچ پر ڈھانپ کر پکائیں جب پانی ایک کپ رہ جائے تو چھان کر اگر شوگر نہ ہو توگڑ،شکر،شہد ملا کر گرم گرم نوش کریں ۔ صبح ،شام کھانے کے 20 منٹ بعد اور شدید مرض میں صبح،دوپہر،شام اور رات
رطب حار ترگرم غذائیں
- طب میں یہ غذائیں بلغم صفراوی کہلاتی ہیں
- مزاج ترگرم ہوتا ہے
- قانون مفرد اعضاء میں اعصابی غدی نمبر 6 کہلاتی ہیں
- اعصاب کی کیمیائی تحریک کو بڑھاتی ہیں
- عام طور پر ذائقہ میٹھا ہوتا ہے
- مولد بلغم، محلل صفراء، مسکن سوداء
- دماغ و اعصاب میں کیمیائی تحریک پیدا کرتی ہیں۔ مولد بلغم ہیں یعنی بلغم کو پیدا بھی کرتی ہیں اور جسم میں جمع بھی کرتی ہیں
- جگر و غدد میں تحلیل کرکے ان کی سوزش کو رفع کرتی ہیں
- قلب و عضلات میں تسکین پیدا کرتی ہیں
ناشتہ
حلوہ گاجر،حلوہ سوجی،حلوہ کدو،حلوہ پیٹھا،حلوہ پوری،انڈے کی سفیدی کا حلوہ،گڑ والے چاول،فرنی،گڑ والی کھیر،چینی والی کھیر،گجریلا،برفی،مٹھائیاں و حلویات،مربہ گاجر دودھ کے ساتھ،تمام قسم کے بسکٹ،آٹا و میدہ کا حلوہ، مکھن کے ساتھ بادام،مکھن کے ساتھ خوبانی کی گری،دودھ جلیبی،گوند کتیرہ،گوند کیکر،بالنگو اور گڑ کا شربت،شہد،گندم،جو
دوپہر اور رات کا کھانا
گاجرمولی کا شوربے والا سالن سفید زیرہ ڈال کر،اروی بغیر شوربے والی،مونگرے،کچالو،ماش،چپن کدو،سفید لوبیا شوربے والا،پائے مغزکم مرچ مصالحہ والے،دال مونگ،کھچڑی مونگ والی سفید زیرہ ڈال کر،جو کی روٹی،چولاہی کا ساگ،کاسنی و کلفہ کا ساگ،چقندر کی سبزی،گوشت شوربے والا، جو کی بنی غذائیں (تمام اشیاء مکھن میں بنا کر کھائیں)
سلاد
مولی تمام اقسام، گاجر تمام اقسام بطور سلاد بنائیں اور کالی مرچ اور نمک چھڑک کر کھائیں
پھل
نارجیل دریائی،کیلا مکمل پکا ہوا،گوندی کا پھل، لسوڈیاں، میتھی، گنا و گنڈیریاں،میٹھی موسمی، میٹھا سفید انار ،شریفہ،سفید ناشپاتی میٹھی،تربوز
مصالحہ جات
زیرہ سفید،سونف،الائچی سبز،کھویا،مکھن،ملائی،چارمغز
مشروبات
رس گنا،رس گاجر،گڑ یا شکر والا پانی، شربت (توت سفید،املتاس،الائچی،بادام،بزوری،صندل،شہد والا پانی)، عرقیات (کاسنی،گاؤزبان،بیدمشک،زیرہ،الائچی)، میٹھا دودھ (بکری،بھیڑ،گائے)،ملک شیک (کیلا،کھویا)،خشک دودھ
قہوہ
- زیرہ سفید چھوٹی آدھی چمچ
- سونف چھوٹی آدھی چمچ
- سبزالائچی تین عدد
- خشک دھنیا تین چٹکی
- ملٹھی ایک عدد
تین کپ پانی میں یہ اجزاء ڈال لیں اور ہلکی آنچ پر ڈھانپ کر پکائیں جب پانی ایک کپ رہ جائے تو چھان کر اگر شوگر نہ ہو توگڑ،شکر،شہد ملا کر گرم گرم نوش کریں ۔ صبح ،شام کھانے کے 20 منٹ بعد اور شدید مرض میں صبح،دوپہر،شام اور رات
